0
Tuesday 17 Apr 2018 16:40

انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا، پشاور بورڈ

انٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی، نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائیگا، پشاور بورڈ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بھر میں 20 اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ پشاور تعلیمی بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ ملازمین کی ہڑتال کے باعث گیارھویں اور بارھویں جماعت کے امتحانات کو منسوخ کرنا پڑ رہا ہے، امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 20 اپریل تک امتحانی میٹریل، سٹیشنری اور دیگر ضروری لوازمات کا تیار کرنا اور امتحانی مراکز تک پہنچانا ممکن نہیں۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا تعلیمی بورڈز کے ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں پچھلے 3 ہفتوں سے احتجاج کر رہے ہیں اور تعلیمی بورڈز کے دفاتر کو تالے لگا کر کئی مقامات پر احتجاجی کیمپ لگائے بیٹھے ہیں۔ بظاہر لگتا ہے کہ حکومت اور بورڈ ملازمیں کے مابین مذاکرات کامیاب نہیں ہوئے ہیں اور اسی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو ملتوی کرنا پڑا۔
خبر کا کوڈ : 718560
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش