QR CodeQR Code

طالبعلم کی ہلاکت کے بعد صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے تمام اسکولوں میں کبڈی پر پابندی عائد کردی

17 Apr 2018 17:49

خانیوال کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں بریک کے دوران تھپڑوں والی کبڈی کھیلنے کے باعث چھٹی جماعت کا طالبعلم بلال جاں بحق ہوگیا تھا۔ مذکورہ واقعے پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو پہلے ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر معطل کیا جاچکا ہے۔ کبڈی کا کھیل پاکستان، بھارت اور کینیڈا سمیت دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی مقبول ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب کے ضلع خانیوال کے اسکول میں کھیل کے دوران طالبعلم کی ہلاکت کے بعد صوبائی حکومت نے پنجاب بھر کے تمام اسکولوں میں کبڈی پر پابندی عائد کردی۔ صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے پابندی کے نوٹیفکیشن میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں تھپڑوں والی کبڈی سے جاں بحق طالبعلم بلال کا حوالہ بھی دیا گیا۔ خیال رہے کہ خانیوال کے گورنمنٹ ہائی اسکول میں بریک کے دوران تھپڑوں والی کبڈی کھیلنے کے باعث چھٹی جماعت کا طالبعلم بلال جاں بحق ہوگیا تھا۔ مذکورہ واقعے پر اسکول کے ہیڈ ماسٹر کو پہلے ہی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر معطل کیا جاچکا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب میں کبڈی کے کھیل کو علاقائی کھیل تصور کیا جاتا ہے اور یہ کھیل پاکستان، بھارت اور کینیڈا سمیت دنیا کے دیگر علاقوں میں بھی مقبول ہے تاہم تھپڑوں والی کبڈی، جو انتہائی برداشت کا کھیل ہے، پاکستان کے بالائی پنجاب میں بہت مقبول ہے جس میں فریقین کو سخت مقابلے کا سامنا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ 12 مارچ 2018ء کو پنجاب کے محکمہ تعلیم نے صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں بچوں کی ڈانس پرفارمنس پر پابندی عائد کی تھی۔


خبر کا کوڈ: 718589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718589/طالبعلم-کی-ہلاکت-کے-بعد-صوبائی-حکومت-نے-پنجاب-بھر-تمام-اسکولوں-میں-کبڈی-پر-پابندی-عائد-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org