QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر تنویری الحق تھانوی مسلم لیگ ن میں شامل

17 Apr 2018 21:26

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر مولانا تنویری الحق تھانوی کا کہنا تھا کہ انہیں ایم کیو ایم سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن وہ قومی سطح پر سیاست کرنے والی جماعت کا حصہ بننا چاہتے تھے، اس لئے انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر مولانا تنویری الحق تھانوی مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق سینیٹر مولانا تنویری الحق تھانوی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ مشاہد حسین سید سے ملاقات کے بعد کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں ایم کیو ایم سے کوئی شکایت نہیں ہے لیکن وہ قومی سطح پر سیاست کرنے والی جماعت کا حصہ بننا چاہتے تھے، اس لئے انہوں نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 718639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718639/ایم-کیو-کے-سابق-سینیٹر-تنویری-الحق-تھانوی-مسلم-لیگ-ن-میں-شامل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org