0
Wednesday 18 Apr 2018 08:53

اقوام متحدہ شام میں جارحیت پر خاموش اور بے بس ہے، علامہ مجاہدعبدالرسول

اقوام متحدہ شام میں جارحیت پر خاموش اور بے بس ہے، علامہ مجاہدعبدالرسول
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک کے زیر اہتمام لاری اڈا بادامی باغ میں نظام مصطفی(ص) کنونشن منعقد ہوا، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل صدر علامہ مجاہد عبدالرسول خان نے کہا کہ ہماری منزل نظام مصطفی کا نفاذ ہے جس کیلئے پُرامن اور آئینی جدوجہد جاری رکھیں گے، شام میں عوام پہلے ہی حملوں سے پریشان حال تھے کہ اب امریکہ نے بھی شام میں دھاوا بول دیا ہے، ہر لحاظ سے شام کو کمزور کیا جا رہا ہے، شام کے متاثرہ علاقوں میں غذائی اور اور ادویات کی قلت ہے، اقوام متحدہ شام میں جارحیت پر خاموش اور بے بس ہے، او آئی سی اور مسلم ممالک نے ہوش کے ناخن نہیں لئے تو آج شام بربریت کا نشانہ ہے تو کل کسی اور کا بھی نمبر آ سکتا ہے، کشمیر میں نہتے شہریوں پر بھارتی فوج کی مسلسل فائرنگ کھلی دہشتگردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت طاقت کے بے دریغ استعمال مظالم و دہشتگردی سے کشمیر کی حق خودارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا، بھارت کی کشمیریوں پر حملے اور جنازے میں پیلٹ گن وگولیوں کا استعمال کھلی بربریت اور انسانیت کی تذلیل اور اسلام دشمنی ہے، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آ چکا ہے،17 سے زائد شہادتوں اور 100 سے زائد زخمیوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، ہر پاکستانی کا دل افسردہ ہے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ تعصب کا عینک اْتار دے، پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور دہشتگردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 718687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش