QR CodeQR Code

کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مسلمان شہید جبکہ دوسرا زخمی

18 Apr 2018 14:49

دو ہفتے قبل بھی کوئٹہ کے مرکزی علاقے جناح روڈ پر شیعہ مسلمانوں پر فائرنگ کرکے دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ دریں اثناء دہشتگردی کی مذکورہ کاروائیوں کی ذمہ داری تکفیری تنظیم داعش قبول کرتی آئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک شیعہ مسلمان شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ بدھ کی صبح کوئٹہ کے مرکزی علاقے عبدالستار روڈ پر اسپیئر پارٹس کی دوکان میں بیٹھے دو شیعہ مسلمانوں پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں حاجی محمد آصف شہید اور بیٹا عباس علی زخمی ہوگئے۔ ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں حاجی محمد آصف زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ یاد رہے کوئٹہ میں گذشتہ دو مہینے سے ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک مرتبہ پھر شروع ہو چکا ہے، جس میں اب تک متعدد شیعہ مسلمانوں اور عیسائی برادری کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ دو ہفتے قبل بھی کوئٹہ کے مرکزی علاقے جناح روڈ پر شیعہ مسلمانوں پر فائرنگ کرکے دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔ دریں اثناء دہشتگردی کی مذکورہ کاروائیوں کی ذمہ داری تکفیری تنظیم داعش قبول کرتی آئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 718786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718786/کوئٹہ-دہشتگردوں-کی-فائرنگ-سے-ایک-شیعہ-مسلمان-شہید-جبکہ-دوسرا-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org