0
Saturday 14 May 2011 21:49

امریکی شہری انتہائی حساس تنصیبات کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار

امریکی شہری انتہائی حساس تنصیبات کی جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار
اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ حساس ایٹمی تنصیبات کی جاسوسی کرتے ہوئے ایک امریکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک امریکی شہری میتھیو کریگ بیٹ کو فتح جنگ کے قریب انتہائی حساس تنصیبات کے قریب گرفتار کیا گیا۔ گرفتار امریکی شہری نے بتایا کہ وہ راستہ بھول کر ادھر آیا ہے اور جبکہ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ میتھیو کریگ بزنس ویزے پر پاکستان آیا ہوا ہے اور پاکستانی خاتون سے شادی کر کے کافی عرصے سے اسلام آباد کے علاقے جی ایٹ میں رہائش پذیر تھا۔ امریکی شہری کے زیر استعمال گاڑی کا نمبر ای او 318 ہے اور وہ جیکب آباد سے رجسٹرڈ ہے۔
چند روز قبل بھی پولیس نے کوٹلی ستیاں کے علاقے میں بھی ایٹمی تنصیبات کی تصاویر اتارتے ہوئے ایک امریکی سفارت کار کے ہمراہ تین برطانوی شہریوں اور ایک بھارتی نژاد امریکی صحافی کو بھی گرفتار کیا تھا۔ ان کے پاس کیمرے اور دیگر آلات تھے، تاہم انہیں حکومتی مداخلت پر رہا کر دیا تھا۔

خبر کا کوڈ : 71881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش