QR CodeQR Code

نگراں حکومت کیلئے سندھ کی اپوزیشن جماعتیں متحد، کئی اہم معاملات پر اتفاق

18 Apr 2018 16:32

نگراں کابینہ کے لئے خواجہ اظہار، پیر صدالدین شاہ راشدی، خرم شیر زمان، سید سردار اور نند کمار کا نام کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت چلتی رہتی ہے، کوشش ہوگی کہ ناراضگیوں کو ختم کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ نگراں حکومت کے لئے سندھ کی اپوزیشن جماعتیں متحد ہوگئیں اور کئی معاملات پر رہنماؤں نے اتفاق رائے بھی قائم کرلیا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ ارکان کے لئے متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ فنکشنل اور تحریک انصاف نے اتحاد قائم کرتے ہوئے کابینہ کے ارکان اور نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر اتفاق کرلیا۔ نگراں کابینہ کے لئے خواجہ اظہار، پیر صدالدین شاہ راشدی، خرم شیر زمان، سید سردار اور نند کمار کا نام کابینہ میں شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت چلتی رہتی ہے، کوشش ہوگی کہ ناراضگیوں کو ختم کیا جائے۔ یاد رہے کہ اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اس اتحاد کا حصہ نہیں جب کہ ایم کیو ایم پاکستان کے کئی ارکان مستعفیٰ ہوکر پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن چکے ہیں، وہ بھی اس اتحاد میں شامل نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 718814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718814/نگراں-حکومت-کیلئے-سندھ-کی-اپوزیشن-جماعتیں-متحد-کئی-اہم-معاملات-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org