QR CodeQR Code

سوئی سدرن کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس فراہم کرے، سندھ ہائیکورٹ

18 Apr 2018 16:35

واضح رہے کہ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی پاور کمپنی کے الیکٹرک اور اور گیس کمپنی سوئی سدرن کے درمیان تنازع نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، دونوں اداروں کے درمیان تنازع کے باعث کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کا بہانہ بنا کر شہر میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے سوئی سدرن کو حکم دیا کہ وہ کے الیکٹرک کو 276 ملین مکعب فٹ یومیہ (ایم ایم سی ایف ڈی) گیس فراہم کرے جبکہ کے الیکٹرک کو بھی ہدایت کی کہ وہ گیس کمپنی کے واجبات ادا کرے۔ کے الیکٹرک نے گیس کی فراہمی کے لئے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کو حکم دیا تھا کہ وہ کے الیکٹرک کو 276 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کرے۔ کے الیکٹرک نے سندھ ہائیکورٹ میں مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود صرف 90 ایم ایم سی ایف ڈی گیس دی جا رہی ہے۔ عدالت نے کے الیکٹرک کو سوئی سدرن کے حالیہ واجبات فی الفور ادا کرنے اور سوئی سدرن کو کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس مہیا کرنے کا حکم دیا ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے وکیل کی جانب سے کے الیکٹرک کو واجبات کی ادائیگی کا پابند بنانے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے واجبات کی ادائیگی کے لیے دونوں اداروں کو مکینزم ترتیب دنے کا حکم دیا۔ ہائیکورٹ نے واجبات کی ادائیگی کی پیش رفت رپورٹ 3 مئی تک طلب کرلی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی پاور کمپنی کے الیکٹرک اور اور گیس کمپنی سوئی سدرن کے درمیان تنازع نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے، دونوں اداروں کے درمیان تنازع کے باعث کے الیکٹرک نے گیس کی کمی کا بہانہ بنا کر شہر میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رکھی ہوئی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری گرمی سے بے حال ہیں۔


خبر کا کوڈ: 718817

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/718817/سوئی-سدرن-کے-الیکٹرک-کو-مطلوبہ-گیس-فراہم-کرے-سندھ-ہائیکورٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org