0
Wednesday 18 Apr 2018 17:10

خیبر ایجنسی، جمرود کے مقام پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند

خیبر ایجنسی، جمرود کے مقام پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کے علاقے جمرود میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا 10 ماہ سے بند تنخواہوں کے خلاف احتجاج، پاک افغان شاہراہ بند کردی۔ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے جمرود تحصیل کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ 10 ماہ ہوگئے ہیں کہ ان سے پولیو کمپین اور زچہ و بچہ کے حوالے سے آگاہی مہم کے دوران ڈیوٹی تواتر سے کرائی جاتی ہے لیکن محکمہ صحت نے ہماری تنخواہیں بند کی ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے بغیر کسی وجہ انکی تنخواہیں بند کی ہیں، حالانکہ تنخواہوں کے ریلیز کے متعلق فیصلہ بہت پہلے آچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کی بندش کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے پڑے ہیں اور دیگر معاشی مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ اسی موقع پر پولیٹیکل تحصیلدار جمرود شاہ وزیر خان و اسسٹنٹ لائن آفیسر ایمل خان نے لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ساتھ مذکرات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ آپ لوگ درخواست دیں ہم اس حوالے سے محکمہ ہیلتھ کے ساتھ بات چیت کرکے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دوسری جانب لیڈی ہیلتھ ورکرز نے تنخواہوں کے شروع نہ ہونے تک آئندہ 23 تاریخ پولیو کمپین اور آئی پی وی کمپین سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔
خبر کا کوڈ : 718843
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش