0
Wednesday 18 Apr 2018 17:46

کراچی، 6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی، 6 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے ملزمان 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 6 سالہ بچی رابعہ کے اغوا و زیادتی کے بعد قتل میں ملوث ملزمان کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کورٹ میں اورنگی ٹاؤن کی 6 سالہ رابعہ کے قتل کے ملزمان کو پیش کیا گیا۔ تھانہ منگھوپیر پولیس نے عدالت سے رحیم اور فضل کے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان سے تفتیش کرکے دیگر ملوث افراد کو گرفتار کرنا ہے۔ عدالت نے ملزمان کو 25 اپریل تک پولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔ دوسری جانب سے بچی کے والد بقا محمد نے کہا کہ میں لاش دفنانے جا رہا تھا، مگر علاقے والوں نے احتجاج کرنے کا کہا۔ پولیس نے جن لوگوں کو گرفتار کیا ہے، ان میں میرے رشتے کے ماموں رحیم بخش شامل ہیں، میں چاہتا ہوں انہیں چھوڑ دیا جائے، پولیس دوسرے گرفتار ملزم فضل داد سے تفتیش کرے، اسی نے بچی کو چیز بھی دلائی تھی۔

بقا محمد نے کہا کہ میں مزید لوگوں کی بھی نشاندہی کروں گا، ان سے بھی تفتیش کی جائے۔ مقتولہ کی ماں نے دہائی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف چاہیے، دو بچیاں چیز لینے گئی تھی، ایک واپس آگئی اور دوسری نہ لوٹی، میری بچی کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں 6 سالہ بچی رابعہ کی لاش کچرا کنڈی سے ملی تھی، جسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے سیدھی فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 718847
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش