0
Wednesday 18 Apr 2018 20:01

نوازشریف نے بھارت سرکار کی خوشنودی کیلئے ہولیاں منائیں، عبدالرحمان مکی

نوازشریف نے بھارت سرکار کی خوشنودی کیلئے ہولیاں منائیں، عبدالرحمان مکی
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے خون سے بے وفائی اور مودی سے دوستی نوازشریف کی نااہلی کا بڑا سبب ہے۔ بھارت سے دوستی و تجارت کیلئے نظریہ پاکستان کو کمزور کرنا حکمران جماعت کا بڑا جرم ہے، مقبوضہ جموں میں آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو کے ساتھ مندر میں زیادتی اور بعد ازاں قتل جیسا واقعہ بھارت کے چہرے پر بدنما داغ ہے، بین الاقوامی برادری کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے، جماعة الدعوة کے خلاف اقوام متحدہ کی قراردادوں پر فوری عمل ہو گیا لیکن کشمیر و فلسطین پر اقوام متحدہ کی قراردادیں ردی کی ٹوکری میں ڈال دی گئیں، کشمیریوں کی ہرممکن مدد و حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی فنکشن ہال مظفر آباد میں نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

نظریہ پاکستان کانفرنس سے جماعة الدعوة جنوبی پنجاب کے مسئول ابو معاذ عمران، مولانا یاسر سلیم، حاجی مشتاق سلفی، میاں سہیل احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس سے خطاب کے دوران پروفیسر حافظ عبدالرحمان مکی کا کہنا تھا کہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلی جا رہی ہے اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جا رہا ہے جس کا استعمال بین الاقوامی قوانین کے تحت جرم ہے، مقبوضہ جموں میں آٹھ سالہ بچی آصفہ بانو کے ساتھ مندر میں زیادتی اور بعد ازاں قتل جیسا واقعہ بھارت کے چہرے پر بدنما داغ ہے، مودی سرکار کی سرپرستی میں ہندو دہشت گرد تنظیمیں بچی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو بچانے کی کوششیں کر رہی ہیں، پاکستان کا فرض بنتا ہے کہ کشمیریوں کو اعتماد دیں ان کے ساتھ کھڑے ہون، ان کا وکیل بن کر کردار ادا کریں، بین الاقوامی برادری کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران بھارت اور امریکہ سے دوستیاں نبھانے کیلئے جماعة الدعوة جیسی محب وطن جماعت کی سرگرمیوں کو روک رہے ہیں، جو جماعت منتشر قوم کو نظریہ پاکستان پر متحد کر رہی ہے، آج نظریہ پاکستان پر سب سے بڑا وار نریندر مودی کے یاروں نے کیا ہے، نوازشریف نے بھارت سرکار کی خوشنودی کیلئے ہولیاں منائیں، پاکستان اور ہندوستان کی تہذیب و ثقافت ایک کرنے کی بھرپور کوششیں کی، اسی وجہ سے آج پورے ملک میں رسوا ہو رہے ہیں، اس وقت نااہل نواز شریف کو جو سزا ملی ہے وہ ہندوستان دوستی کی وجہ سے ملی ہے۔
خبر کا کوڈ : 718885
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش