QR CodeQR Code

آئی ایس آئی کا سی آئی اے کیساتھ مشترکہ کاروائیاں نہ کرنیکا فیصلہ

14 May 2011 22:57

اسلام ٹائمز:عسکری ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی نے فیصلے کی وجہ امریکی فوج کی جانب سے ایبٹ آباد آپریشن کے تناظر میں باہمی اعتماد کو شدید ٹھیس قرار دیا ہے، دہشتگردی کے خلاف ہر طرح کی کاروائی آئی ایس آئی خود کرے گی جبکہ سی آئی اے سے خفیہ معلومات کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہے گا


راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس آئی نے دہشتگردوں کے خلاف سی آئی اے کے ساتھ مشترکہ کارروائیاں نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ عسکری ذرائع کے مطابق آئی ایس آئی نے فیصلے کی وجہ امریکی فوج کی جانب سے ایبٹ آباد آپریشن کے تناظر میں باہمی اعتماد کو شدید ٹھیس قرار دیا ہے۔ عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہر طرح کی کاروائی آئی ایس آئی خود کرے گی جبکہ سی آئی اے سے خفیہ معلومات کے تبادلے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سی آئی اے کو اسامہ کی بیواؤں تک رسائی دی جا چکی ہے لیکن تفتیش میں آئی ایس آئی کے اہلکار بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 71891

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71891/آئی-ایس-کا-سی-اے-کیساتھ-مشترکہ-کاروائیاں-نہ-کرنیکا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org