0
Saturday 14 May 2011 23:07

دہشتگردی کو نہ روکا گیا تو سب کچھ جل کر خاک ہو جائیگا، شہباز شریف

دہشتگردی کو نہ روکا گیا تو سب کچھ جل کر خاک ہو جائیگا، شہباز شریف
لاہور:اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگر دہشت گردی کی آگ کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو سب کچھ جل کر خاک ہو جائے گا۔ تین روزہ ادبی کانفرنس کے پہلے روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ ہم جس جنگ کا حصہ بنتے جا رہے ہیں اس میں تباہی کے سوا کچھ نہیں، دہشت گردی نے جہاں بے گناہ لوگوں سے جینے کا حق چھینا ہے وہیں ہماری معیشت بھی تباہ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدوں کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جس پر واضع موقف اختیار کرنےکی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادب سے وابستہ شخصیات دہشت گردی کے خاتمے اور معتدل معاشرے کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 71892
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش