0
Thursday 19 Apr 2018 11:06

پاکستانی اور افغان حکام کا بارڈر مینجمنٹ پالیسی اور دونوں جانب خاردار باڑ سے متعلق تبادلہ خیال

پاکستانی اور افغان حکام کا بارڈر مینجمنٹ پالیسی اور دونوں جانب خاردار باڑ سے متعلق تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان سکیورٹی حکام نے گذشتہ روز تورخم کی سرحدی گزر گاہ پر ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ پالیسی اور دونوں جانب خاردار باڑ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق افغان سرحدی فورسز نے خاردار باڑ کی مرمت اور دیکھ بحالی پر سخت اعتراضات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکام صرف اپنی سرحد پر خاردار باڑ کی مرمت کا عمل جاری رکھیں جبکہ سرحد کی دوسری جانب باڑ پر توجہ نہ دیں اور اسے تنہا چھوڑ دیں۔ دوسری جانب افغان حکام کو واضح کردیا گیا کہ پاکستانی حدود میں لگائی گئی باڑ کی مرمت اور دیکھ بھال کے حوالے سے افغانستان کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیئے، تاہم دونوں جانب سے حکام نے آمادگی کا اظہار کیا کہ سرحدی گزر گاہ کو بند کرنے کا اوقات کار رات 8 سے 9 بجے تک ہوگا۔ پاکستانی حکام نے تصدیق کی کہ اسلام آباد میں 2016ء میں طے شدہ بارڈر مینجمنٹ پالیسی کے عملدرآمد پر افغان سکیورٹی فورسز بھرپور تعاون کررہی ہیں۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز اپنے شہریوں کی اچھی طرح چھان بین کے بعد پاکستان بھیج رہی ہیں جہاں ضروری کارروائی بھی عمل میں لائی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرحد سے متعلق نئی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہو کر غیرقانونی نقل و حرکت پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ نئی پالیسی کو متعارف ہوئے 2 برس گزر چکے ہیں اور اس دوران تقریباً 3 ہزار افغان باشندوں کو پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق مذکورہ گزر گاہ کو خاردار باڑ لگا کر محفوظ بنا دیا گیا ہے جبکہ اضافی سکیورٹی بھی تعینات کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ تورخم پر دونوں سرحدوں پر 30 کلومیڑ کی باڑ لگائی گئی اور 1 کلو میڑ کی باڑ پر 3 کروڑ روپے کی لاگت آئی۔ پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کی سکیورٹی فورسز کے حکام کے درمیان سرحد کی صورتحال پر فلیگ میٹنگ ہوئی، جس میں پاکستان کی طرف سے لیفٹیننٹ کرنل ارشد جبکہ افغانستان کی طرف سے لیفٹننٹ کرنل وحید کی قیادت میں وفود نے شرکت کی۔ فلیگ میٹنگ کے دوران دونوں جانب سے سرحدی امور بند رہے جسے بعدازاں کھول دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 718989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش