0
Saturday 14 May 2011 23:51

گلگت بلتستان کے روایتی امن کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعلی گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے روایتی امن کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، وزیر اعلی گلگت بلتستان
گلگت بلتستان:اسلام ٹائمز۔وزیر اعلی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ فاتح ماونٹ ایورسٹ حسن سدپارہ کو ملک آمد پر سرکاری پروٹوکول دیا جائیگا اور اُن کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ میڈیا کو جاری کئے گئے ایک بیان میں اُنہوں نے کہا کہ حسن سدپارہ جیسے قومی ہیرو کی عزت افزائی اور احترام ضروری ہے کیونکہ اُنہوں نے  8 ہزار میٹر سے بلند 6 چوٹیاں سر کر کے پہلے پاکستانی کوہ پیما ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے کوہ پیماوں کی تربیت کیلئے ماونٹیرینگ انسٹی ٹیوٹ کے قیام کی منظوری دی جاچکی ہے تاہم وسائل کی عدم دستیابی کے باعث منصوبہ التواء کا شکار ہےاس انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے گلگت بلتستان کے درجنوں گم نام کوہ پیما جو اپنی مدد آپ کے تحت متعدد چوٹیاں سر کر چکے ہیں اُن کی بہتر رہنمائی اور تربیت کے ساتھ درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔
وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں جمہوری عمل کا آغاز ہو چکا ہے اور پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے پر عزم ہے لیکن نو منتخب حکومت کو آغاز میں ہی عطا آباد اور تباہ کن لینڈ سلائڈنگ کے باعث جس میں 150 سے زائد افراد جاں بحق ہوئَے تھے اور کروڑوں روپے کی مالیت کا انفراسٹریکچر متاثر ہوا تھا کے باعث شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس کے باوجود صوبائی حکومت نے پہلی مرتبہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے ادا کئے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی سیاحتی وسائل سے مالا مال خطہ ہونے کے ناطے دُنیا بھر کے ہزاروں سیاح ان علاقوں کا رخ کرتے ہیں جسکے نتیجے میں لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ علاقے کے روایتی امن کو برقرار رکھنے کے لئے تمام مکاتب فکر کے علماء کو کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ خوشحالی اور ترقی کا دارومدار امن سے مشروط ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کے ناخوشگوار واقعات سے سبق لیتے ہوئے اپنی صفحوں میں اتحاد و اتفاق کے جذبات کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ہم بھی دیگر مہذب اقوام کی طرح ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو سکیں۔ اُنہوں نے کہا کہ قومی ہیرو کا صوبائی سطح پر بھرپور استقبال کیا جائیگا اور اُنہیں مکمل سرکاری پروٹوکول دینے کیلئے کمشنر بلتستان ڈویژن کو احکامات جاری کر دئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 71899
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش