0
Thursday 19 Apr 2018 16:36

رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے خودکشی کی دھمکی دیدی

رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے خودکشی کی دھمکی دیدی
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کا کہنا ہے کہ اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا تو خودکشی کرلوں گا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے سندھ حکومت کو خودکشی کی دھمکی دی ہے۔ کامران اختر نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ ٹاؤن کو مسلسل 5 سال نظر انداز کیا گیا ہے، سندھ حکومت بلدیہ میں پانی کی عدم فراہمی کا جواب دے، اگر بلدیہ ٹاؤن کو پانی نہ ملا، تو خودکشی کرلوں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کل میں بجلی کی بندش کے خلاف بلب کے ہار پہن کر آیا تھا، لیکن میں نہیں چاہتا کہ حکومت کو 100 واٹ کا جھٹکا دوں۔
خبر کا کوڈ : 719058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش