QR CodeQR Code

بلیک لسٹ امریکی شہری کو ایف آئی اے نے امریکہ جانے سے روک دیا

15 May 2011 00:34

اسلام ٹائمز:ایف آئی اے حکام کے مطابق مارک ڈی ہیون کے حوالے سے جیسے وزارت داخلہ کی جانب سے تصدیق کی گئی انکو وطن واپس جانے دیا جائے گا۔ امریکی شہری مارک ڈی ہیون کو چند ماہ قبل پشاور پولیس نے چودہ فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے ان پر مقدمہ درج کیا تھا۔


پشاور:اسلام ٹائمز۔ایف آئی اے حکام نے بلیک لسٹ قرار دئیے جانیوالے امریکی شہری مارک ڈی ہیون کو امریکہ جانے سے روک دیا ہے امریکی شہری وزارت داخلہ سے بغیر تصدیق کے امریکہ جانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پشاور ائرپورٹ پر ایف آئی اے نے واپس کر دیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق امریکی شہری مارک ڈی ہیون پشاور ائیر پورٹ سے دوبئی کے راستے امریکہ واپس جا رہا تھا کہ ایف آئی اے نے اسکو وطن واپس جانے سے روک دیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق مارک ڈی ہیون بلیک لسٹ ہیں۔ اس لئے مارک کو وطن واپس جانے سے روکا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق مارک ڈی ہیون کے حوالے سے جیسے وزارت داخلہ کی جانب سے تصدیق کی گئی انکو وطن واپس جانے دیا جائے گا۔ امریکی شہری مارک ڈی ہیون کو چند ماہ قبل پشاور پولیس نے چودہ فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے ان پر مقدمہ درج کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 71908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/71908/بلیک-لسٹ-امریکی-شہری-کو-ایف-آئی-اے-نے-امریکہ-جانے-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org