0
Thursday 19 Apr 2018 17:47

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سپریم کورٹ طلب

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک سپریم کورٹ طلب
اسلام ٹائمز۔ کراچی، لاہور اور کوئٹہ کے بعد چیف جسٹس پاکستان نے عوامی مسائل پر پشاورمیں بھی عدالت لگا لی۔ صاف پانی کے مسئلے پر چیف جسٹس نے وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور پہنچے۔ سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں انہوں نے عوامی مسائل سے متعلق کئی مقدمات کی سماعت کی۔ ہسپتالوں کے فضلے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے سیکرٹری صحت سے استفسار کیا کہ کراچی اور لاہور میں صورتحال بہتر بنا دی ہے، آپ کی کیا پوزیشن ہے، صوبے کے کتنے ہسپتالوں میں انسیلیٹر موجود ہیں، تمام تفصیل پیش کی جائے۔ سیکرٹری صحت نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں 1570 ہسپتال ہیں، 2 اضلاع میں ڈی ایچ کیو ہسپتال نہیں۔ چیف جسٹس نے شام 6 بجے تک تمام تفصیلات طلب کرلیں۔ وی آئی پی پروٹوکول سے متعلق کیس میں آئی جی خیبر پختونخوا عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ صوبے میں کتنے لوگوں کے پاس سکیورٹی ہے؟ جس پر آئی جی نے بتایا کہ اس وقت صوبے میں 3 ہزار اہلکار ذاتی سکیورٹی پر ہیں۔

چیف جسٹس نے صوبے میں سرکاری و غیر سرکاری شخصیات کو دی گئی اضافی سکیورٹی آج ہی واپس لینے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ جن کے پاس سب کچھ ہے وہ اپنی سکیورٹی کا بھی خود انتظام کریں۔ صاف پانی سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ پشاور کا کچرا کس کینال میں ڈالا جا رہا ہے؟ ڈمپنگ گراؤنڈ کیوں موجود نہیں؟ کہا جاتا ہے کہ یہاں سب اچھا ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ وزیراعلٰی آج آتے ہیں یا کل؟ میں رات 2 بجے بھی یہاں ہوں گا۔ بعد ازاں پشاور بار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ وہ جسٹس دوست محمد کو ریفرنس نہ دینے کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگتے ہیں اور معذرت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 719080
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش