0
Thursday 19 Apr 2018 18:22

شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق

شمالی وزیرستان میں بم دھماکہ، ایک سکیورٹی اہلکار جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوا ہے۔ فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق لانس حوالدار عرفان علی گذشتہ دن دتہ خیل کے علاقے میں ایک بم ناکارہ کر رہا تھا کہ اچانک بم پھٹ پڑا اور عرفان علی موقع پر جاں بحق ہوا۔ بیان کے مطابق یہ بارودی مواد راستے میں زمین کے اندر پہلے سے رکھے گئے تھے جو سکرینیگ کے دوارن پاک فوج کے انجینیئرز نے معلوم کیا تھا۔ واضح رہے کہ قبائلی علاقوں میں اس سے پہلے بھی بارودی مواد اور سرنگوں کے پھٹنے کے متعدد واقعات ہوئے ہیں، جن میں عام لوگوں سمیت سکیورٹی کے کئی اہلکار بھی جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 719084
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش