0
Thursday 19 Apr 2018 23:47

حکومت نے گلگت بلتستان کے حق حاکمیت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر دکھایا ہے، شمس میر

حکومت نے گلگت بلتستان کے حق حاکمیت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر دکھایا ہے، شمس میر
اسلام ٹائمز۔ مشیر اطلاعات گلگت بلتستان شمس میر نے کہا ہے کہ حکومت نے جی بی کے حق حاکمیت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر دکھایا ہے اور انتقال اختیارات کا پہلا عظیم الشان معرکہ سر کرلیا ہے۔ حکومت اب براہ راست ایک ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے سکے گی اور اس سلسلے میں پلاننگ کمیشن نے باقاعدہ نوٹفیکیشن بھی جاری کردیا۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ 2009-2015ء تک گلگت بلتستان کے پاس ترقیاتی امور میں صرف 20 کروڑ روپے کے اختیارات تھے۔ 2015ء میں وزیراعلٰی حافظ حفیظ الرحمٰن کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب قائم ہوئی سیاسی اختیارات کے ساتھ مالیاتی اختیارات کے لئے بھی جدوجہد کی۔ جس کے نتیجے میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے جی بی میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے جہاں گلگت بلتستان کے اختیار سیاسی نظام کے لئے اصلاحاتی کام شروع کیا وہاں گلگت بلتستان کو مالیاتی اختیارات تفویض کرنے کے بھی احکامات صادر کئے۔ وزیراعظم خاقان عباسی نے جی بی کو مالی اختیارات کی منتقلی کی باقاعدہ منظوری دی ہے اور وفاقی پلاننگ کمیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کسی سیاسی حکومت نے انتقال اختیارات کے مطالبے میں ترقیاتی گرانٹ کے وسیع اختیارات کا بھی مطالبہ کیا تھا جو آج اللہ کے فضل سے منظور ہوا۔
خبر کا کوڈ : 719149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش