QR CodeQR Code

نواز لیگ کا نیا سیاسی پلان، سندھ میں ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی تیاریاں

20 Apr 2018 13:10

نواز لیگ کی قیادت نے متحدہ کے دونوں دھڑوں ایم کیو ایم بہادر آباد اور ایم کیو ایم پی آئی بی سے رابطہ کر لیا اس حوالے سے متحدہ بہادرآباد اور متحدہ پی آئی بی کے رہنماوں نے نواز لیگ سے رابطوں کی تصدیق کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعتوں سے رابطے تیز کر دیئے، سندھ کی سیاست میں اہم کردار نبھانے کیلئے ایم کیو ایم سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا پلان بنا لیا۔ متحدہ بہادرآباد اور متحدہ پی آئی بی کے رہنماوں نے نواز لیگ سے رابطوں کی تصدیق کر دی۔ نواز لیگ کے رہنما اور صوبائی وزیر رانا مشہود کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم سے عام انتخابات میں تعاون اور سیٹ ایڈجسمنٹ کے حوالےسے گفتگو ہوگی، سندھ میں اب تک 12 جگہوں پر بات چیت حتمی مراحل میں ہے۔ رانا مشہود نے مزید کہا کہ ن لیگ کا وفد اتوار کو کراچی جائے گا جس میں وزیرا علیٰ شہباز شریف، سلیم ضیاء اور دیگر رہنما شامل ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔ نواز لیگ کی قیادت نے متحدہ کے دونوں دھڑوں ایم کیو ایم بہادر آباد اور ایم کیو ایم پی آئی بی سے رابطہ کر لیا اس حوالے سے متحدہ بہادرآباد اور متحدہ پی آئی بی کے رہنماوں نے نواز لیگ سے رابطوں کی تصدیق کر دی۔


خبر کا کوڈ: 719213

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/719213/نواز-لیگ-کا-نیا-سیاسی-پلان-سندھ-میں-ایم-کیو-سے-سیٹ-ایڈجسٹمنٹ-کی-تیاریاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org