0
Friday 20 Apr 2018 15:23

تحریک صوبہ بہاولپور کی خواتین ونگ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

تحریک صوبہ بہاولپور کی خواتین ونگ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ بہاولپور صوبہ کی تحریک میں تیزی مردوں کا ساتھ دینے کیلئے خواتین بھی میدان میں آگئی تحریک صوبہ بہاولپورکی خواتین ونگ کا پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاج میں سینکڑوں کی تعداد میں خواتین شریک، خواتین کے شرم کرو حیا کرو ہمارا صوبہ بحال کرو کے نعرے، خواتین کے احتجاجی کیمپ میں جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوں جوں دن گزرتے جائیں گے تحریک زور پکڑتی جائے گی، صوبہ بحالی کیلئے ہر حد پار کریں گے، اس لیے حکمران عقل کے ناخن لیں اور صوبہ بہاولپور کی بحالی کا اعلان کریں ورنہ آنے والے الیکشن میں ن لیگ کی مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کی عوام صوبہ بہاولپور سے کم حکمرانوں کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے، ن لیگ الیکشن سے قبل صوبہ بحال نہ کرکے سیاسی خودکشی کر رہی ہے۔ احتجاجی کیمپ سے تحریک صوبہ بہاولپور کے چیئرمین جام حضور بخش نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے، جس تحریک میں خواتین سڑکوں پر آجائے اس تحریک کی کامیابی کو دینا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، بہاولپور صوبہ محاذ کے سربراہ سید مجید ہاشمی، تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے چیف ایگزیکٹو نواز ناجی، محمد اکرم انصاری، تحریک صوبہ بہاولپور کے سیکرٹری جنرل نصراللہ ناصر، پی ٹی آئی کی خاتون رہنما سمیرا ملک، خواتین ونگ کی رہنما عزیز بیگم، مہناز بی بی، صغراں بی بی، راحت خالد، سیدہ غزالہ عنبرین اور بختو مائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہاولپور کی محرومیاں ختم کرنے اور اس خطہ کو دوبارہ خوشحال بنانے کیلئے بہاولپور صوبہ کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ بعدازاں خواتین نے پریس کلب سے یونیورسٹی چوک تک احتجاجی ریلی بھی نکالی بھی نکالی گئی۔
خبر کا کوڈ : 719240
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش