QR CodeQR Code

پشاور، ہشتنگری سے رہزن گروہ کے 2 ارکان گرفتار

20 Apr 2018 18:31

پشاور پولیس نے کامیاب کارروائی کے دوران سکول کی گلی میں موجود ڈکیت گروہ میں شامل 2 ملزمان علی شان ولد ارشد علی سکنہ صوابی اور اکرام ولد عمران سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پستول برآمد کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ تھانہ ہشتنگری پولیس نے شہر میں رہزنی کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا جبکہ مچنی گیٹ پولیس نے ہزاروں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق حکام کو ذرائع سے اطلاع ملی کہ اندرون شہر ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گروہ کسی واردات کی غرض سے ہشتنگری کے علاقے میں موجود ہیں۔ اطلاع ملنے پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی ٹو عتیق شاہ، ایس ایچ او شہید گلفت حسین حفیظ خان بمعہ دیگر پولیس نفری پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، جنہوں نے کامیاب کارروائی کے دوران سکول کی گلی میں موجود ڈکیت گروہ میں شامل 2 ملزمان علی شان ولد ارشد علی سکنہ صوابی اور اکرام ولد عمران سکنہ نوشہرہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پستول برآمد کرلیا، اسی طرح ایک اور کارروائی میں ایس ایچ او سربند تحسین اللہ خان، ایس آئی شیر عالم خان بمعہ دیگر پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر بٹہ تل بازار میں ناکہ بندی کے دوران ڈاٹس نمبر C-4449 کے خفیہ خانوں سے 10 کلو گرام چرس برآمد کرکے 2 منشیات سمگلروں تحسین ولد عبدالشکور اور شفیع اللہ ساکنان باڑہ کو گرفتار کرلیا، اس کے علاوہ مچنی گیٹ پولیس نے آرمی ناکہ بندی کے قریب موٹر کار نمبر AFW-617 کو روک کر گاڑی کی چیکنگ کرنے پر اس میں سے آتش بازی میں استعمال ہونے والے 5 کارٹن پٹاخے برآمد کرکے ملزم اظہار احمد ولد مسکین کو گرفتار کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 719311

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/719311/پشاور-ہشتنگری-سے-رہزن-گروہ-کے-2-ارکان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org