QR CodeQR Code

بنوں، خودکش حملہ آور سہولتکار اور تخریبی مواد کیساتھ گرفتار

20 Apr 2018 21:21

سی ٹی ڈی بنوں نے انٹیلی جنس اطلاعات پہ بدنام زمانہ دہشتگرد اور ٹارگٹ کلرز امجد نواز اور بختاور کو گرفتار کرنے کیلئے کارروائی کی، جائے موقع سے خودکش حملہ آور اسکے سہولتکار کو تخریبی مواد کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی بنوں نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر دو خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لیئے اور ان کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، چار عدد دستی بم بھی برآمد کئے۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بنوں سے جاری ہونے والی بیان کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گرد، جن کے نام صدیق اللہ عرف احمد ولد لائق خان سکنہ میرانشاہ اور نعمت اللہ ولد مولانا شمس الرحمان سکنہ میرانشاہ بتائے جاتے ہیں، بنوں میں دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ بنا رہے تھے۔ سی ٹی ڈی بنوں نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردی کی مختلف وارداتوں میں مطلوب انتہائی خطرناک دہشت گرد اور ٹارگٹ کلر امجد نواز ولد محمد نواز سکنہ نورنگ اور بختاور ولد شیوہ خان سکنہ نورنگ کو گرفتار کرنے کے لئے کارروائی کی لیکن یہ دونوں مطلوب دہشت گرد سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی سے پہلے ہی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم مذکورہ دو دہشت گردوں کو گرفتار اور ان سے بارودی مواد برآمد کرکے ضلع بنوں یا گرد و نواح کے علاقوں کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔ واضح رہے کہ گرفتار ہونے والا دہشت گرد صدیق اللہ خودکش بمبار بتایا جاتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 719343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/719343/بنوں-خودکش-حملہ-ا-ور-سہولتکار-اور-تخریبی-مواد-کیساتھ-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org