0
Friday 20 Apr 2018 22:31

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹراما سینٹر کی عدم موجودگی قابل تشویش ہے، محمد نور مسکانزئی

کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹراما سینٹر کی عدم موجودگی قابل تشویش ہے، محمد نور مسکانزئی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم، صحت اور دیگر مسائل توجہ طلب ہیں۔ جوڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر سے سکندر آباد کے ملحقہ علاقوں کے عوام کو ان کے دہلیز پرانصاف میسر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوراب میں جوڈیشنل کمپلیکس سکندر آباد کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ بلوچستان محمد نور مسکانزئی نے جوڈیشنل کمپلیکس کی زیرتعمیر عمارت کا معائنہ کیا اور ایکسیئن کے افسران نے کام سے متعلق انہیں بریفینگ دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکانزئی نے کہا کہ آج کا یہ دن اس لحاظ سے باعث مسرت ہے کہ نوزائیدہ ضلع کی پہلی عمارت عدلیہ کی تعمیر ہو رہی ہے، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ یہاں انصاف کا بول بالا ہوگا۔ جوڈیشنل کمپلیکس کی تعمیر سے سکندر آباد کے ملحقہ علاقوں کے عوام کو ان کے دہلیز پر انصاف میسر ہوگا۔ عدالت محض عمارت کی تعمیر سے مکمل نہیں ہوتی، بلکہ اس عمارت میں بیٹھنے والے افراد کو ہر لحاظ سے قابل، باصلاحیت، مخلص ہونے کے ساتھ ساتھ ملکی آئین اور قوانین سے مکمل آگاہی حاصل ہونی چاہیئے۔ آئین شہری کو جو حقوق دیتا ہے، ان کی فراہمی کے لئے کردار ادا کرنا، عدلیہ کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ مسائل پر قابو پانے کے لئے ہم اپنے دائرہ حدود میں جدوجہد کر رہے ہیں۔ این ٹی ایس پاس اساتذہ کے معاملے میں ایک اجمالی حکم کے تحت 448 امیدواروں کے تعیناتی کے آرڈر جاری ہوں گے۔ چیف جسٹس بلوچستان نے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹراما سینٹر کی عدم موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا کر قومی شاہراہ پر ٹراما سینٹر کا قیام یقینی بنائی جائے۔
خبر کا کوڈ : 719364
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش