QR CodeQR Code

سراج الحق کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، انکے لہجے میں (ن) لیگ بول رہی ہے، تحریک انصاف

20 Apr 2018 23:59

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ سراج الحق کی غلط بیانیوں نے پارٹی کا بیڑہ غرق کر دیا، جماعت اسلامی کشمیر میں (ن) لیگ اور کے پی میں پی ٹی آئی کی اتحادی ہے، جبکہ پنجاب میں ان کا ناظم شیر کے نشان پر جیتا۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سراج الحق کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں اور ان کی غلط بیانیوں نے پارٹی کا بیڑہ غرق کر دیا، جبکہ ان کے لہجے میں (ن) لیگ بول رہی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سراج الحق (ن) لیگ کے اتحادی ہیں، اس لئے ان کے لہجے میں (ن) لیگ بول رہی ہے، ان کا بیان جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، جبکہ امیر جماعت اسلامی کی غلط بیانیوں نے پارٹی کا بیڑہ غرق کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کشمیر میں (ن) لیگ اور کے پی میں پی ٹی آئی کی اتحادی ہے، جبکہ پنجاب میں ان کا ناظم شیر کے نشان پر جیتا۔ واضح رہے کہ آج جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق نے انکشاف کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے ووٹ کیلئے تحریک انصاف نے کہا تھا کہ بلوچستان کے امیدوار کو ووٹ دینے کیلئے اوپر سے آرڈر آیا ہے، جبکہ سینیٹ انتخاب کے بعد عمران خان کے بجائے ایک زرداری سب پہ بھاری کے نعرے لگے، کسی کی جرأت نہیں کہ عمران خان کی قیمت 45 کروڑ تک لگائے۔


خبر کا کوڈ: 719375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/719375/سراج-الحق-کا-بیان-جھوٹ-کے-سوا-کچھ-نہیں-انکے-لہجے-میں-ن-لیگ-بول-رہی-ہے-تحریک-انصاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org