0
Saturday 21 Apr 2018 18:59

بجلی پانی بحران، فاروق ستار کا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کیخلاف احتجاج کا اعلان

بجلی پانی بحران، فاروق ستار کا کے الیکٹرک اور واٹر بورڈ کیخلاف احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے شہر قائد میں اذیت ناک لوڈشیڈنگ پر کل کے الیکٹرک کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا ہے کہ شہر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم دستیابی پر کل بروز اتوار دوپہر تین بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، کے الیکٹرک کی جانب سے شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی کی بندش اور واٹر بورڈ کی نااہلی کے باعث پانی نہ ملنے پر ان اداروں کی کارکردگی کے خلاف بڑی تعداد میں شہری مظاہرے میں شریک ہوں گے۔ فاروق ستار نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے صوبائی حکومت کے گزشتہ دو ادوار مکمل کئے، لیکن ان دس سال میں پیپلز پارٹی نے کراچی کو ایک قطرہ بھی پانی کا نہیں دیا، ہر سال شہریوں کو پہلے سے زیادہ لوڈ شیںڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ شہریوں کو اپنے بنیادی حقوق اور سہولتیں بھی میسر نہیں، پمپنگ اسٹیشن کو کنٹرول کرنا واٹر بورڈ کے بس کی بات نہیں، بلدیہ ٹاون جیسے علاقوں میں تین ماہ بعد پانی آتا ہے، اس سے پتہ چلتا ہے کہ شہر میں ایک سال کے دوران چار بار پانی آتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے شہباز شریف سے گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کو خانہ پُری قرار دے دیا۔
خبر کا کوڈ : 719556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش