QR CodeQR Code

پاکستان کے خلاف سازشوں کو ناکام بنا دیں گے، شیعہ سنی عمائدین کرم ایجنسی

21 Apr 2018 20:29

جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک وقار احمد خان، ملک اشرف علی بنگش، امجد علی، دلدار حسین اور حاجی حبیب علی نے کہا کہ ہم نے افغان باشندوں کو 3 دہائیوں سے مہمان بنائے رکھا اور وہ آج پاکستان پر حملوں کی صورت میں صلہ دے رہے ہیں، جو بہت افسوسناک امر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقے صدہ میں شیعہ سنی عمائدین کا سرحد پار فائرنگ واقعے کے خلاف جرگہ منعقد ہوا۔ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی بزگوں نے فورسز پر افغانستان سے ہونے والی حملے کو بزدلانہ اقدام قرار دیا اور کہا کہ کرم ایجنسی کے قبائل نے واقعے کے خلاف سرحد پر پہنچنے کے لئے اعلانات کئے اور حملہ آوروں کے خلاف کاروائی کے لئے بارڈر پر پہنچ گئے تھے جو قبائل کا حب الوطنی کا بین ثبوت ہے۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے ملک وقار احمد خان، ملک اشرف علی بنگش، امجد علی، دلدار حسین اور حاجی حبیب علی نے کہا کہ ہم نے افغان باشندوں کو 3 دہائیوں سے مہمان بنائے رکھا اور وہ آج پاکستان پر حملوں کی صورت میں صلہ دے رہے ہیں، جو بہت افسوسناک امر ہے۔ جرگہ ممبران نے کہا کہ افغانستان میں را اور موسادکے ایجنٹ ہمارے لئے سازشیں تیار کر رہے ہیں۔ قبائلی عمائدین نے اس موقع پر کہاکہ پاکستان کو میلی آنکھوں سے دیکھنے والوں کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا اور پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔ واضح رہے کہ چند دن پہلے پاک افغان بارڈر پر حد بندی کے معاملے پر افغانستان کی جانب سے پاکستان کی سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی جسکے نتیجے میں 5 سکیورٹی اہلکار جاں بحق جبکہ کئی دہگر زخمی ہوئے تھے، واقعے کے بعد دونوں جانب قبائلی لوگوں نے بھی ہتھیار اٹھا رکھے تھے۔ سرحد پر حد بندی کے تنازعے کے حل کے لئے کل یعنی اتوار کے روز پاک افغان عمائدین کا مشترکہ جرگہ بلایا گیا ہے، جس میں اطلاعات کے مطابق دونوں ممالک کے فوجی اور سول حکام بھی شرکت کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 719581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/719581/پاکستان-کے-خلاف-سازشوں-کو-ناکام-بنا-دیں-گے-شیعہ-سنی-عمائدین-کرم-ایجنسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org