0
Saturday 21 Apr 2018 20:53

پشاور، سربند پولیس نے اشتہاری مجرموں کے مویشی نیلام کر دیئے

پشاور، سربند پولیس نے اشتہاری مجرموں کے مویشی نیلام کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ تھانہ سربند پولیس نے عدالت کے حکم پر قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں اشتہاری قرار دیئے جانے والے ملزمان کے مویشی نیلام کرکے رقم قومی خزانہ میں جمع کرا دی۔ پولیس ترجمان کے مطابق 26 جنوری 2018ء کو تھانہ سربند کی حدود اچینی میں ملزمان اورنگزیب، جان عالم، محمد عالم، جمیل، نوید وغیرہ نے جائیداد کے تنازعہ پر 4 افراد، ایوب، جاوید پسران جمعہ خان، وقار ولد ایوب اور ارسلان خان کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ سی سی پی او پشاور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار خان کی نگرانی میں ایس پی صدر سرکل شوکت خان، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن حاجی عنایت اللہ خان، ڈی ایس پی بڈھ بیر یاسین خان، آصف خان، لیاقت خان، ایس ایچ او سربند تحسین اللہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل جائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی تھی۔ جنہوں نے پیشہ وارانہ مہارت سے تفتیش کی، معیاری تفتیش کی بدولت مقامی عدالت کے احکامات کی روشنی میں اشتہاری مجرمان کے 28 عدد مویشی جس میں بھینسیں، گائے، گھوڑا وغیرہ کو نیلام کرکے 25 لاکھ، 88،000 ہزار روپے بمعہ ٹیکس رقم محکمہ لائیو سٹاک کے حوالے کر دی۔
خبر کا کوڈ : 719589
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش