QR CodeQR Code

عالمی برادری مظالم بند کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے، بیرسٹر سلطان

22 Apr 2018 07:22

لندن میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ کیٹ ہالیرن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں جنگی صورتحال ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالیوں کی وجہ سے جنوبی ایشیاء میں جنگی صورتحال ہے اور بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث حالات جنگ کی طرف جا سکتے ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت پر زور دے کر کہا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار ہفتہ کو لندن میں برطانوی ممبر پارلیمنٹ کیٹ ہالیرن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، عالمی برادری مظالم بند کرنے کیلئے بھارت پر دبائو ڈالے۔


خبر کا کوڈ: 719614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/719614/عالمی-برادری-مظالم-بند-کرنے-کیلئے-بھارت-پر-دبائو-ڈالے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org