0
Sunday 22 Apr 2018 14:13

پیپلز پارٹی نے سندھ کو مسائلستان بنادیا ہے، ایاز لطیف پلیجو

پیپلز پارٹی نے سندھ کو مسائلستان بنادیا ہے، ایاز لطیف پلیجو
اسلام ٹائمز۔ قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ تعلیم، پانی، صحت، زراعت کی تباہی، میرٹ کی خلاف ورزی اور نوکریاں فروخت کرنے جیسے مسائل سندھ کو درپیش ہیں، پیپلز پارٹی نے سندھ کو مسائلستان بنا دیا ہے، صاف پانی کے منصوبوں کے نام پر اربوں روپے ہڑپ کئے جاچکے ہیں، سندھ حکومت کے پاس پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور گندے پانی کی نکاسی کے حوالے سے کوئی پروگرام نہیں ہے، حکومتی وزراء اربوں روپے کی اسکیمیں کاغذوں میں بناکر ٹھیکیداروں کی مدد سے لوٹ مار کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پیپلز پارٹی سے مفاہمت میں سندھ کو نظرانداز کررہی ہے، مراد علی شاہ سندھ کے عوام کو دھوکہ دے کر وفاقی حکومت کیخلاف بات کررہے ہیں، 99 فیصد وسائل وفاقی حکومت کے نہیں بلکہ سندھ حکومت کے ہیں، تباہ کئے جانیوالے اسکولوں کو ٹھیک کرنا سندھ حکومت کا کام ہے، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، اسپتالوں کو بہتر کرنا، زرعی معیشت کی بحالی اور نوکریوں کو میرٹ پر دینا پیپلز پارٹی کی ذمہ داری ہے۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا کہ 10 سال گزر جانے کے باوجود پیپلز پارٹی نے عوام کی بہتری کیلئے کچھ نہیں کیا بلکہ عوام بدحال ہوتے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی کرپشن کے اربوں روپے دبئی، امریکا اور لندن سمیت دیگر ممالک میں منتقل کررہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 719692
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش