QR CodeQR Code

چیف جسٹس کے دوروں اور عوامی مسائل میں دلچسپی لینے پر انکے مشکور ہیں، سراج الحق

22 Apr 2018 17:36

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کلین پاکستان کیلئے لیڈر کا کلین ہونا بھی ضروری ہے، اگر جماعتیں بدعنوان لوگوں کو ٹکٹ دینگی تو نظام کیسے ٹھیک ہوگا، عام انتخابات بھی سینیٹ کیطرح ہوئے تو یہ فضول ایکسر سائز ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عام انتخابات بھی سینیٹ کی طرح ہوئے تو یہ فضول ایکسر سائز ہوگی۔ مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کلین پاکستان کیلئے لیڈر کا کلین ہونا بھی ضروری ہے، اگر جماعتیں بدعنوان لوگوں کو ٹکٹ دیں گی تو نظام کیسے ٹھیک ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بکنے پر ایک پارٹی لیڈر کی طرف سے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے، اس کارروائی کے بعد الیکشن کمیشن سینیٹرز سے بیان حلفی لیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار مایوس عوام کے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں، ان کے دوروں اور عوامی مسائل میں دلچسپی لینے پر ان کے مشکور ہیں۔


خبر کا کوڈ: 719730

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/719730/چیف-جسٹس-کے-دوروں-اور-عوامی-مسائل-میں-دلچسپی-لینے-پر-انکے-مشکور-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org