0
Sunday 22 Apr 2018 20:03

وفاقی حکومت نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیدیا

وفاقی حکومت نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے کراچی میں طویل لوڈشیڈنگ کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو دوسرے جوابی خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ کراچی واٹر بورڈ کو واجب الادا رقم کی ذمہ داری حکومت سندھ پر ہے، صوبائی حکومت واجبات کی ادائیگیوں کا مسئلہ حل کرے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ واٹر بورڈ صوبائی حکومت کا ادارہ ہے اور اداروں کے واجبات صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اویس لغاری نے یہ بھی واضح کیا کہ نیپرا وفاق کا نہیں، قومی ادارہ ہے، جس میں سندھ کی نمائندگی بھی شامل ہے۔ خط میں کراچی والوں کو 660 میگاواٹ بجلی کی فراہمی جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 719777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش