QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں کرفیو کے دوران 2 بم دھماکے، ایک اہلکار جاں بحق، 3 زخمی

22 Apr 2018 20:06

معلومات کے مطابق دتہ خیل کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی زمیں میں رکھے گئے بارودی مواد سے ٹکرا گئی، جسکے نتیجے میں موقع پر سپاہی محمد حنیف جاں بحق جبکہ تین دیگر اہکار زخمی ہوئے۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں کرفیو کے دوارن دو ریموٹ کنٹرول دھماکے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پہلا دھماکہ تحصیل دتہ خیل میں ہوا، جس میں ایک اہلکار جاں بحق ہوا ہے۔ جبکہ دوسرا دھماکہ میرانشاہ روڈ سروبی کے علاقے میں ہوا، جس میں ہلاکتوں کا خد شہ ظاہر کیا جارہاہے۔ معلومات کے مطابق دتہ خیل کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی زمیں میں رکھے گئے بارودی مواد سے ٹکرا گئی، جسکے نتیجے میں موقع پر سپاہی محمد حنیف جاں بحق جبکہ تین دیگر اہکار زخمی ہوئے۔ یاد رہے کہ ہر اتوار کو پورے شمالی وزیرستان میں کرفیو لگائی جاتی ہے اور اسی دوران سیکورٹی فورسز کے قافلے امدو رفت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پچھلے کئی مہینوں سے ریموٹ کنٹرول اور بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں اور سیکورٹی اہکاروں سمیت عام لوگ بھی ان دھماکوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 719779

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/719779/شمالی-وزیرستان-میں-کرفیو-کے-دوران-2-بم-دھماکے-ایک-اہلکار-جاں-بحق-3-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org