0
Sunday 22 Apr 2018 23:58

مسلم لیگ نون ڈکٹیشن پر چلتی تھی اور اب بھی چلتی ہے، بلاول بھٹو

مسلم لیگ نون  ڈکٹیشن پر چلتی تھی اور اب بھی چلتی ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) وہ پارٹی ہے جو احکامات پر چلتی تھی اور چلتی ہے، ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میاں صاحب پوری زندگی حکم پر چلتے رہے اور آج انہیں ووٹ کے تقدس کا خیال آ رہا ہے، جب ضیاء سے احکامات لے رہے تھے، بے نظیر بھٹو کے خلاف سازشیں کر رہے تھے تو انہیں اس وقت ووٹ کی عزت کا خیال نہیں آیا۔؟ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں ایک کمزور جمہوریت ہے، اُمید ہے ایک سویلین حکومت سے دوسری سویلین حکومت کو اقتدار کی منتقلی کا عمل پُرامن ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم نگراں سیٹ اپ سے متعلق اتفاق کرلیں گے، بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام کے حقیقی مسائل حل کرسکتی ہے، علاقے کی پسماندگی دور کرنے کے لئے جنوبی پنجاب صوبے کا بننا ضروری ہے، کراچی میں گھنٹوں بجلی کی بندش سے متعلق سوال پر بلاول بھٹو نے کہا کہ (ن) لیگ نے ایم کیو ایم کے ساتھ مل کر کے ای ایس سی کو پرائیویٹائز کیا، بجلی وفاق کی ذمہ داری ہے اور وفاق کا نمائندہ کہتا ہے بل نہیں دیتے تو بجلی نہیں دیں گے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے کافی امید ہے اور امید ہے وہ قانون کے تحت انصاف دلائیں گے، میں کسی کو روک نہیں سکتا لیکن تجویز کرسکتا ہوں کہ جج خود نہیں بولتے ان کے فیصلے بولتے ہیں، جمہوریت میں ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 719829
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش