0
Sunday 22 Apr 2018 23:59

فاروق ستار کی 72 گھنٹے میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر وزیراعلٰی ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی

فاروق ستار کی 72 گھنٹے میں لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پر وزیراعلٰی ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے 72 گھنٹے میں بجلی کا مسئلہ حل نہ ہونے پر کے الیکٹرک کے دفتر اور وزیراعلٰی ہاؤس کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پانی و بجلی کی بندش کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں فاروق ستار نے کہا کہ آج کا احتجاج کے الیکٹرک کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور حکمرانوں کی کراچی دشمنی کے خلاف ہے، شہباز شریف صاحب آپ کیا سمجھتے ہیں کہ کراچی والے لالی پاپ سے بہل جائیں گے، کراچی والے لالی پاپ سے بہلنے والے نہیں ہیں، کراچی کو کربلا بنانا بند کیا جائے، آج پریس کلب پر احتجاج کیا ہے، اب متعلقہ دفاتر کا رخ کریں گے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کب تک ہم عوام کو صبر کی تلقین کریں گے، اگر فرنس آئل سے بجلی پیدا نہیں ہو سکتی، تو گیس سے پیدا کریں، گیس کا بحران تھا، تو گیس کے پلانٹس کیوں لگائے کہ انہیں اب بند کرنا پڑ رہا ہے، میں صوبائی اور وفاقی حکومت کو 72 گھنٹے کا وقت دیتا ہوں، اگر مسئلہ حل نہ ہوا، تو 72 گھنٹے بعد سی ایم ہاؤس اور کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے۔ فاروق ستار نے مزید کہا کہ جب تک ہمارے مظاہرے میں کرنٹ نہیں ہوگا، ہمیں پانی نہیں ملے گا اور نہ بجلی ملے گی، عوام کا کرنٹ کچھ لوگوں کو لگے گا، جب ہی عوام کو بجلی ملے گی، 60 سے 70 فیصد ٹیکس ہم دیں اور ہم ہی مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی کے پانی و بجلی کا کنٹرول کراچی والوں کے ہاتھ میں دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 719831
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش