QR CodeQR Code

صوابی، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خواجہ سراء جاں بحق

23 Apr 2018 11:30

صوابی میں شیوہ اڈا کے مقام پر نامعلوم افراد نے خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر فائرنگ کردی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 1 خواجہ سراء شینو جاں بحق ہوگیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے شہر صوابی میں خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 1 خواجہ سرا جاں بحق ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں شیوہ اڈا کے مقام پر نامعلوم افراد نے خواجہ سراؤں کے ڈیرے پر فائرنگ کردی ہے، فائرنگ کے نتیجے میں 1 خواجہ سراء شینو جاں بحق ہوگیا ہے۔ پولیس نے خواجہ سراء کی لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل 28 مارچ کو پشاور کے علاقے رنگ روڈ پتنگ چوک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 1 خواجہ سراء جاں بحق ہوگیا تھا، جبکہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 719916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/719916/صوابی-نامعلوم-افراد-کی-فائرنگ-سے-خواجہ-سراء-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org