0
Monday 23 Apr 2018 20:22

جمرود، باب خیبر پر راجگال متاثرین کا مظاہرہ، پاک افغان شاہراہ بند

جمرود، باب خیبر پر راجگال متاثرین کا مظاہرہ، پاک افغان شاہراہ بند
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی وادی تیراہ کے راجگال متاثرین نے جمرود میں باب خیبر کے مقام پر اپنے حقوق کے لئے احتجاجی دھرنا دیا۔ متاثرین نے قبائلی علاقوں میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے ایف ڈی ایم اے کے خلاف نعرے لگائے، متاثرین کے احتجاج کی وجہ سے دو گھنٹوں تک پاک افغان شاہراہ بند رہی، جس کے باعث شاہراہ کے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی رہی۔ متاثرین کیساتھ ایم این اے الحاج شاہ جی گل آفریدی نے مذکرات کرتے ہوئے متاثرین کو انکے مطالبات کے پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی اور احتجاجی دھرنا ختم کردیا۔ اس موقع پر الحاج شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ راجگال متاثرین کا ووٹ باڑہ تحصیل میں ہے اور انکے شناختی کارڈز پر پتہ بھی این اے 44 کا ہے، جس کے لئے انہوں نے وکیل ہائیر کرلیا ہے۔ شاہ جی گل نے مزید کہا کہ چاہے ایف ڈی ایم اے ہو یا کوئی دوسرا محکمہ، وہ انکو اپنے عوام کا حق مارنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کہ ایف ڈی ایم اے ڈائریکٹر کے ساتھ بات ہوگئی ہیں اگر انہوں متاثرین کے مطالبے نہیں مانے اور جس طرح باقی ایجنسیوں کے عوام کو فنڈز اور راشن ملے ہیں وہ نہیں دیئے تو اسلام آباد میں وہ ان متاثرین کے ساتھ شامل ہوکر احتجاجی دھرنا دینگے۔ متاثرین نے الحاج شاہ جی گل آفریدی کی یقین دہانی کے بعد کل تک کے لئے پاک افغان شاہراہ پر جاری احتجاج ختم کرکے سڑک کھول دی ہے۔ اس موقع پر ملک نصیر، ملک زینا گل اور دیگر مشران سمیت بڑی تعداد میں تیراہ راجگل متاثرین موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 720026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش