QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت کا بجٹ پیش نہ کرنا نااہلی ہے، مریم اورنگزیب

23 Apr 2018 22:30

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ عمران خان جواب دیں انہوں نے کس کے کہنے پر پارلیمنٹ میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا، بکنے والوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی جگہ نہیں ہوتی، کے پی کے حکومت بجٹ پیش نہ کرکے صوبے کے عوام کی حق تلفی کررہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بجٹ پیش نہ کرنا ان کی نااہلی ہے، کے پی کے حکومت آئندہ سال کا بجٹ پیش نہ کرکے صوبے کے عوام کی حق تلفی کررہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جواب دیں انہوں نے کس کے کہنے پر پارلیمنٹ میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا، بکنے والوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ وزیرمملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ قانون اور پارلیمان کے قوانین کے مطابق پیش کرے گی، خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے آئندہ سال کا بجٹ نہ پیش کرنا ان کی نااہلی ہے، کے پی کے حکومت بجٹ پیش نہ کرکے صوبے کے عوام کی حق تلفی کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جواب دیں انہوں نے کس کے کہنے پر پارلیمنٹ میں ووٹ کاسٹ نہیں کیا، چوہدری سرور بھی جواب دیں کہ انہوں نے 44 ووٹ کہاں سے اور کیسے لئے؟ بکنے والوں کی جمہوری پارٹیوں میں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ وزیر مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں کے سربراہوں کی تقرری جلد کردی جائے گی، ادارے جب تک مکمل فعال نہیں ہوں گے نتائج نہیں دے سکیں گے۔


خبر کا کوڈ: 720054

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720054/خیبر-پختونخوا-حکومت-کا-بجٹ-پیش-نہ-کرنا-نااہلی-ہے-مریم-اورنگزیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org