QR CodeQR Code

بد عنوانی کیس، نیب نے صادق عمرانی کیخلاف تحقیقات کا حکم دیدیا

24 Apr 2018 11:15

قومی احتساب بیورو کے چیئرمین نے کہا ہے کہ نیب قوم کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے توقعات پر نہ صرف بلا تفریق احتساب پر عمل کرتے ہوئے پورا اتر رہا ہے، بلکہ مستقبل میں بھی ہماری سنجیدہ کاوشیں جاری رہیگی۔ تاکہ ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے صادق عمرانی کے خلاف کلرک ایسوسی ایشن بلوچستان کی متنازعہ 5 ایکڑ زمین کوڑیوں کے دام خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی نیب بلوچستان کو انکوائری کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب خیبر پختونخوا یاور حسین بنگش کے خلاف مبینہ بدعنوانی کی شکایت پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ نیب قوم کی بدعنوانی کے خاتمے کیلئے توقعات پر نہ صرف بلا تفریق احتساب پر عمل کرتے ہوئے پورا اتر رہا ہے، بلکہ مستقبل میں بھی ہماری سنجیدہ کاوشیں جاری رہیں گی۔ تاکہ ملک کو بدعنوانی کی لعنت سے پاک کیا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 720132

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720132/بد-عنوانی-کیس-نیب-نے-صادق-عمرانی-کیخلاف-تحقیقات-کا-حکم-دیدیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org