0
Tuesday 24 Apr 2018 13:38

پشاور میں "سلام پاکستان" مہم کا آغاز

پشاور میں "سلام پاکستان" مہم کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں ٹریفک وارڈن پولیس نے "سلام پاکستان" مہم کا آغاز کردیا ہے۔ مختلف سرکاری، نیم سرکاری اور کمرشل پلازوں پر پرانے قومی پرچم اتار کر نئے پرچم لہرا دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے ٹیموں کے ہمراہ دلہ زاک چوک (رنگ روڈ) پر مختلف جگہوں پر قومی پرچم لگا کر مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک پشاور یاسر آفریدی نے میڈیا کو بتایا کہ آئی جی پی خیبر پختونخوا اور سی سی پی او پشاور کے احکامات پر مذکورہ مہم کا آغاز کیا جارہا ہے اور اس کا بنیادی مقصد عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے کہ جہاں بھی پاکستان کا قومی پرچم بوسیدہ ہو چکا ہو اس کو خود تبدیل کریں، یا پھر ٹریفک وارڈن پولیس کو اطلاع دی جائے، کیونکہ پاکستانی پرچم ہماری شناخت ہے اور اس کے بوسیدہ ہونے سے بُرا اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کے آغاز کے ساتھ ہی پشاور کے عوام خصوصاََ تاجر برادی نے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے، جو خوش آئند بات ہے۔ شہر، صدر، ٹاؤن اور حیات آباد میں بھی آج سے قومی پرچم لگانے کا کام شروع ہوجائے گا۔
خبر کا کوڈ : 720169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش