QR CodeQR Code

کراچی، جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج، او پی ڈی میں کام بند کردیا

24 Apr 2018 15:23

ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات منوانے کے لئے احتجاج شروع کرتے ہوئے او پی ڈی میں کام بند کردیا ہے جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عثمان کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کام بند کردیا۔ شہر کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے ہیلتھ اینڈ رسک الاؤنس اور ہاؤس رینٹ بڑھانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات منوانے کے لئے احتجاج شروع کرتے ہوئے او پی ڈی میں کام بند کردیا ہے جس سے مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے ڈاکٹر عثمان کے خلاف درج ایف آئی آر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس اہلکار طارق نے گزشتہ روز ڈاکٹر عثمان کے خلاف تشدد کا مقدمہ درج کرایا تھا۔


خبر کا کوڈ: 720201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720201/کراچی-جناح-اسپتال-میں-ینگ-ڈاکٹرز-کا-احتجاج-او-پی-ڈی-کام-بند-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org