QR CodeQR Code

وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کا کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ پر اظہار تشویش

کوئٹہ میں ہزارہ برادری کی ٹارگٹ کلنگ سکیورٹی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، حافظ ریاض نجفی

24 Apr 2018 19:48

لاہور سے جاری ایک بیان میں رہنماؤں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی اتنی بڑی تعداد کی چھوٹے سے شہر کوئٹہ میں موجودگی کے باوجود دہشتگردوں کا دن دیہاڑے معصوم شہریوں کا قتل کرکے فرار ہو جانا تشویشناک ہے اور خفیہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی ہے، اس سے زیادہ خطرناک صورتحال ہے کہ ابھی تک کسی بھی واقعہ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی مجرموں کو سزائیں دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، نائب صدر علامہ قاضی نیاز حسین نقوی اور سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری نے کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری کے دو افراد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سکیورٹی اداروں سے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی اتنی بڑی تعداد کی چھوٹے سے شہر کوئٹہ میں موجودگی کے باوجود دہشتگردوں کا دن دیہاڑے معصوم شہریوں کا قتل کرکے فرار ہو جانا تشویشناک ہے اور خفیہ اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بھی ہے، اس سے زیادہ خطرناک صورتحال ہے کہ ابھی تک کسی بھی واقعہ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور نہ ہی مجرموں کو سزائیں دی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ طالبان اور داعش جیسے دہشتگرد گروہوں کی موجودگی کے حوالے سے سکیورٹی اداروں کو حقائق قوم کو بتانے کیساتھ ان کے خاتمے کیلئے بھی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو نوٹس لینا چاہیے کہ کوئٹہ اور ڈیرہ اسمٰعیل خان میں مکتب اہل بیت ؑ کے پیروکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کیوں نہیں روکی جا سکی اس پر عوام میں بڑی تشویش پائی جاتی ہے، دونوں شہر جغرافیائی حوالے سے بڑی اہمیت کے حامل اور حساس ہیں مگر عوام میں عدم تحفظ دور نہیں کیا جا سکا۔ اس کا تسلی بخش سدباب کیا جانا چاہیے، جیسا کہ کراچی، سوات اور شمالی وزیر ستان میں کیا گیا تھا اور اب ان علاقوں میں ابھی تک امن قائم ہے۔


خبر کا کوڈ: 720250

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720250/کوئٹہ-میں-ہزارہ-برادری-کی-ٹارگٹ-کلنگ-سکیورٹی-اداروں-کارکردگی-پر-سوالیہ-نشان-ہے-حافظ-ریاض-نجفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org