0
Tuesday 24 Apr 2018 20:05

نیب تحقیقات کرے چیف جسٹس کو جج کیسے بنایا گیا، نواز شریف کا مطالبہ

نیب تحقیقات کرے چیف جسٹس کو جج کیسے بنایا گیا، نواز شریف کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہمیں علم تھا کہ نیب مارشل لاء کا قانون ہے، لیکن غلطی یہ ہے کہ اس کو ختم نہیں کر سکے، جبکہ نیب تحقیقات کرے کہ چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری قانون اور پھر جج کیسے بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں احتساب عدالت کے کمرے میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف جس طرح کے کیسز بنائے گئے، ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی، اربوں کھربوں کا الزام لگایا گیا، لیکن آج تک کوئی بھی چیز ثابت نہیں ہو سکی، اللہ تعالیٰ ہمیں تمام الزامات سے سرخرو کرتا جا رہا ہے، لندن فلیٹس ہم نے قومی خزانے سے نہیں خریدے، اگر ہم نے کرپشن کے ذریعے مال بنا کر اثاثے بنائے، تو پھر الزام ثابت بھی ہونے چاہئیں اور جب کرپشن کا کوئی معاملہ دور دور تک نہیں، تو یہ سلسلہ ختم ہونا چاہئے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں علم تھا کہ نیب مارشل لاء کا قانون ہے، لیکن غلطی ہوئی اس کو ختم نہیں کر سکے، اب مشرف دور کے کالے قانون کو ختم ہونا چاہئے، نیب کو یہ بھی تحقیقات کرنی چاہئے کہ چیف جسٹس کو پہلے سیکرٹری لاء اور پھر جج کیسے بنایا گیا، عدلیہ ہمارا 8 ماہ سے جس طرح خیال رکھ رہی ہے، وہ سب کے سامنے ہے، عوام اور سول سوسائٹی بھی اس بات پر متفق ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات ہونی چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 720263
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش