0
Tuesday 24 Apr 2018 20:51

کراچی، پولیس مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک، 7 سالہ مغوی بچہ بازیاب

کراچی، پولیس مقابلے میں 2 اغوا کار ہلاک، 7 سالہ مغوی بچہ بازیاب
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں دو اغوا کار ہلاک ہوگئے، جبکہ 7 سالہ بچے کو بازیاب کرا لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس 26 اسٹریٹ پر ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں 7 سالہ بچے کو بازیاب کرا لیا گیا ہے، جبکہ دو اغوا کار ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی کراچی جنوبی سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ کالے شیشوں والی بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کو پولیس ٹیم نے رکنے کا اشارہ کیا، لیکن ملزمان نے گاڑی تیز کر دی اور فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس پارٹی کے پیچھا کرنے پر ملزمان نے گاڑی روک کر بچے کو راستے میں اتار دیا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں دو اغوا کار مارے گئے، ملزمان کی فائرنگ سے ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔ سرفراز نواز نے بتایا کہ 7 سالہ شاہ ویز نامی بچے کو آج صبح ڈیفنس سے ہی اغوا کیا گیا تھا اور اغوا کار دو گاڑیوں پر سوار تھے، لیکن مقابلے کے وقت دوسری گاڑی میں سوار ملزمان فرار ہو چکے تھے، جن کی تلاش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 720274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش