0
Tuesday 24 Apr 2018 20:57

پشاور میں کریک ڈاؤن، 2 منشیات سمگلر اور 10 قمار باز گرفتار

پشاور میں کریک ڈاؤن، 2 منشیات سمگلر اور 10 قمار باز گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات فروشوں، سمگلروں اور قمار بازوں کیخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 2 منشیات سمگلروں کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا جبکہ 10 قمار بازوں کو رنگے ہاتھوں دھر لیاگیا۔ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں شہر بھر میں جرائم کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے، سربند کے قریب رنگ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران مشکوک کار کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کرکے تازہ گل سکنہ مردان کو گرفتار کرلیا جبکہ گلبہار میں لاہور اڈہ کے قریب مسماۃ گل شاد بی بی سکنہ پہاڑی پورہ کو گرفتار کرکے 1200 گرام چرس برآمد کی گئی۔ اسی طرح رشید گڑھی میں قمار بازی کی محفل پر چھاپے کے دوران فاروق، کامران، وکیل نعمت اللہ، طارق، رؤف، یاسر، بلال، ہارون اور تھانہ شہید گلفت حسین کی حدود میں 2 قمار بازوں نعمان سکنہ پیر گلا ب شاہ، فیضان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے آلات قمار بازی اور داؤ پر لگی رقم برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔
خبر کا کوڈ : 720276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش