QR CodeQR Code

تحریک انصاف کی فکر نہیں، وہ پیپلز پارٹی کا فارورڈ گروپ ہے، ڈاکٹر عاصم

24 Apr 2018 21:09

کراچی میں عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ملک میں ضرور علیحدہ صوبے بننے چاہیئیں، کیونکہ ہہ تو عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ تحریک انصاف کے حوالے سے کوئی فکر نہیں ہے، کیونکہ پی ٹی آئی تو پیپلز پارٹی کا فارورڈ گروپ ہے، ملک میں ضرور علیحدہ صوبے بننے چاہیئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے قائداعظمؒ کا تھا اور رہے گا، لیکن مسلم لیگ (ن) والے کہتے تھے کہ ہم اپنے پاکستان سے ایک سال میں لوڈشیڈنگ ختم کر دیں گے، لیکن آج پورے ملک میں لوڈشیڈنگ کے خلاف لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں ضرور علیحدہ صوبے بننے چاہیئیں، کیونکہ یہ تو عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں جے آئی ٹی کو کیس کا حصہ بنانے کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر عاصم کہا کہ ارے بابا یہ تو سیاسی کیس ہے، چلتا رہے گا۔ انہوں نے تحریک انصاف کے سوال کے جواب میں کہا کہ تحریک انصاف سے کسی قسم کی کوئی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ تو پیپلز پارٹی کا فارورڈ گروپ ہے۔


خبر کا کوڈ: 720281

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720281/تحریک-انصاف-کی-فکر-نہیں-وہ-پیپلز-پارٹی-کا-فارورڈ-گروپ-ہے-ڈاکٹر-عاصم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org