QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلہ

24 Apr 2018 21:39

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 اور زمین میں گہرائی 200 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا، ریسکیو ذرائع کیمطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے باعث لوگ گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 اور زمین میں گہرائی 200 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی علاقہ تھا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 720287

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720287/خیبر-پختونخوا-کے-کئی-اضلاع-میں-زلزلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org