0
Tuesday 24 Apr 2018 23:55

چیف جسٹس سندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ازخود نوٹس لیں، ثروت اعجاز قادری

چیف جسٹس سندھ بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا ازخود نوٹس لیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معیشت کو تباہ کرنے کیلئے غیر اعلانیہ بجلی کی آنکھ مچولی فارمولے کی ڈور ملک دشمن عناصر سے ملتی ہے، وفاقی حکومت، وزیراعظم اور وفاقی وزراء بجلی لوڈشیڈنگ ختم کر دی ہے کے دعوے کرتے نہیں تھکتے، کراچی ہی نہیں پورا سندھ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شکار ہے، جھوٹے دعوے کرنے والے عوام سے معافی مانگیں، چیف جسٹس پورے سندھ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا از خود نوٹس لیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ توانائی کے بحران کے خاتمے کیلئے عملی کام کریں، پانچ سالہ دور اقتدار مکمل کرنیوالے دیکھ لیں، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور توانائی کے بحران 2013ء کی طرح موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں اضافے، اوور بلنگ کرکے سود سمیت عوام سے رقم وصول کی جا رہی ہے۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ عوام عدلیہ سے کافی امیدیں وابسطہ کئے ہوئے ہیں، واپڈا، نیپرا اور کے الیکٹرک کی من مانیوں سے عوام کو نجات دلائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیسی جمہوریت ہے کہ عوام سے بجلی کی مد میں رقم وصول کرنے کے بجائے عوام کو پریشان کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل سے حکمرانوں آگاہ کر رہے ہیں، مگر پھر بھی عوام کو پینے کا پانی تک مہیا نہیں ہے، حکومت جمہوریت کا راگ الاپتے نہیں تھک رہی، مگر عوام کو جمہوری حقوق مہیا بھی نہیں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کا رویہ آمرانہ ہے، جس سے جمہوری قدروں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ترقی کی طرف گامزن اور مستحکم کرنے کیلئے یکجا ہونے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 720306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش