QR CodeQR Code

پی ٹی ایم کے مطالبات جائز قرار، مذاکرات کیلئے اپیکس کمیٹی تشکیل

25 Apr 2018 10:24

انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے چند اخبار نویسوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم کے مطالبات جائز ہیں جنہیں ملکی آئین کے تحت حل کیا جائیگا، سیاستدانوں اور مقامی عمائدین پر مشتمل ایک بااختیار جرگہ نے تحریک کے رہنماؤں کیساتھ مذاکرات کیلئے اپیکس کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ پشتون تحفظ موقومنٹ کے مطالبات جائز ہیں جبکہ تحریک کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپیکس کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے۔ انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق کور کمانڈر پشاور لفٹینینٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے چند اخبار نویسوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم کے مطالبات جائز ہیں جنہیں ملکی آئین کے تحت حل کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق سیاستدانوں اور مقامی عمائدین پر مشتمل ایک بااختیار جرگہ نے تحریک کے رہنماؤں کے ساتھ مذاکرات کیلئے اپیکس کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے مطالبات میں لاپتہ پختونوں کی عدالت میں پیشی، فاٹا سے بارودی سرنگوں کا صفایا، کسی ناگوار واقعے کے بعد قبائلی عوام پر سختی نہ کرنا، پختونوں کے ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات اور پختونوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھنا شامل ہیں۔ یاد رہے کہ منظور پشتین کی قیادت میں پی ٹی ایم نے اپنے مطالبات کے حق میں 8 اپریل کو پشاور جبکہ 22 اپریل کو لاہور میں بڑے عوامی اجتماعات بھی کئے، جبکہ اسی سلسلے میں 29 اپریل کو سوات اور 12 مئی کو کراچی میں جلسوں کا اعلان کیا ہے۔ خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش پر پی ٹی ایم کی جانب سے تاحال کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 720343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/720343/پی-ٹی-ایم-کے-مطالبات-جائز-قرار-مذاکرات-کیلئے-اپیکس-کمیٹی-تشکیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org